• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:ینگ ڈاکٹرز کا تیسرے روز بھی احتجاج جاری

Young Doctors On Strike For Three Days In Karachi
کراچی میں ینگ ڈاکٹرز نے تیسرے روز بھی احتجاج جاری رکھا، احتجاج کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مسیحا ؤں کے دل پتھرہوگئے،انسانی زندگی بچانے کے دعوے ہوا میں اڑُ گئے،کراچی کے ینگ ڈاکٹرز مطالبات کی منظوری کیلئے اڑ گئے،سارے معاملے میں مریض بیچارے رُل گئے۔

ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی جانب سے سول اسپتال کراچی کے پوسٹ گریجویشن ٹرینرز نے وظیفہ نہ برھنے کے خلاف تیسرے روز بھی احتجاج جاری رکھا۔

ٹراما سینٹر سے ڈاؤ یونیورسٹی تک احتجاج ریلی نکالی گئی اوریونیورسٹی کے سامنے احتجاج بھی کیاگیا،ینگ ڈاکٹرز نے او پی ڈیز کا بائیکاٹ بھی کیا، اس دوران مریضوں کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے سمری منظور کرکے 65 ہزار روپے وظیفہ مقرر کیا تھا اس کے باوجود کم وظیفہ دیا جارہا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز کا یہ بھی کہنا تھا کہ پچھلے دو ہفتے سے خاموش احتجاج کر رہے تھے لیکن اب سڑکوں پہ نکلنے پر مجبور ہیں، اگر ہمارا مطالبہ پورانہیں کیا گیا تو نیا لائحہ عمل طے کریں گے۔
تازہ ترین