صوابی(نمائندہ جنگ ) ملک اور خصوصاً خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال اور سیکورٹی کے پیش نظر پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر و سابق وزیر اعلیٰ پیر صابر شاہ کا دورہ صوابی منسوخ کر دیا گیا صوبائی نائب صدر خانزادہ نعیم بہادر خان نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی رہائش گاہ پر پانچ مارچ کو پیر صابر شاہ کا جو کنونشن منعقد ہو رہا تھا وہ سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے صوبے میں امن و امان کی حالت بہتر ہونے پرکنونشن کے لئے نئی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا۔