• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار سدہ بم دھماکے دشمن کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہیں، جماعت اسلامی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے صدر مولانا عبدالکبیر شاکر جو ایک اہم سیاسی میٹنگ میں شرکت کے سلسلے میں لاہور گئے ہیں انہوں نے ٹیلیفون ضلعی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چارسدہ سمیت ملک میں ہونے والے پے در پے بم دھماکے ملک دشمن عناصر کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جاری ترقیاتی منصوبے سی پیک اور گوادر بندرگاہ دشمنوں سے ہضم نہیں ہورہے ہیں اس لئے وہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں انہوں نے دھماکے میں شہید وزخمی ہونے والوں کیلئے دعائے صحت و مغفرت کی اور کہا کہ اس نازک حالت میں جماعت اسلامی ماضی کی طرح اب بھی ملک کی خاطر ہر قسم کے تعاون اور قربانی کیلئے تیار ہے۔
تازہ ترین