کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بار کونسل کے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی منیر احمد کاکڑ نے لورالائی اور خضدار سرکٹ بینچ کی منظوری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے سرکٹ بینچز کے قیام سے ان علاقوں کے عوام کو گھر کی دہلیز پر سستا انصاف فراہم ہوگا،، جنگ،، سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کافی عرصے سے ہماری کوششیں اور جدوجہد جاری تھی اور 22اگست 2014کو ہم نے گورنر بلوچستان سے بھی سرکٹ بینچ کے قیام کیلئے ملاقات کی تھی اب صوبائی کابینہ کی جانب سےلورالائی او رخضدار کیلئے سرکٹ بینچ کی منظوری ایک قابل تحسین اقدام ہے جس کی وکلاء برادری خیرمقدم اور وزیر اعلٰی ، گورنر ، چیف سیکریٹری اور صوبائی کابینہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اس فیصلے سراہتے ہیں۔