• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیاض قتل کیس کی تحقیقات،راولپنڈی میں طالبان کے گروہ کی موجودگی کاانکشاف

اسلام آباد ( آن لائن ) حکومت پنجاب نے بشری فیاض کے خاوند فیاض قتل کیس میں تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ فیاض کے قتل میں باجوڑ کے رہائشی عبدالواحد اور دیگر ملزمان پر مشتمل طالبان کا ایک خوفناک گروہ ملوث ہے،اس گروہ کا تعلق کمانڈر ملاعقابی سے ہے جو افغانستان میں باجوڑ اور دیگر علاقوں کے لوگوں کی تربیت کرتا ہے۔ملزم عبدالواحد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے امام بارگاہوں کے نقشے برآمد ہوئے ہیں، اس کےدیگر ساتھیوں اور باقی ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔ یہ رپورٹ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رزاق اے مرزا نے بدھ کے روز چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے روبرو پیش کی ہے ۔ آن لائن کے پاس موجود رپورٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ معقول مخبری پر موٹر سائیکل نمبر LEK 3482 / 125 ہنڈا پر سوار مسمی عبدالواحد ولد شوکت حسین قوم ساگر خیل سکنہ انعام خور چناگئی باجوڑ ایجنسی کو کھنہ روڈ پر قابو کرلیا جس کے قبضے سے ایک عدد ہینڈ گرنیڈ روسی ساختہ معہ 500 گرام بارود ، ایک عدد ڈیٹونیٹر ، 3 میٹر پرائما کارڈ تار اور راولپنڈی میںواقعہ امام بارگاہوں کے نقشہ جات برآمد کئے جس پر سید اعجاز حسین شاہ انسپکٹر مذکور نے مقدمہ نمبر 2 / 16 مورخہ 7 - 1 - 2016 بجرم 4 / 5 ESA, 7 ATAتھانہ سی ٹی ڈی درج رجسٹر کرایا اور ملزم کو حسب ضابطہ گرفتار کیا ملزم مذکور نے مزید دریافت پر مندرجہ ذیل انکشافات کئے عبدالواحد باجوڑ ایجنسی سکونتی ہے اور 1998 / 99 میں کام کاج کے لئے راولپنڈی آیا اور اپنے والد کے ساتھ کھنہ پل کے قریب جوتا پالش کا کام شروع کردیا ٹی ٹی پی سے تعلق ہے ملزم کے مطابق گورنمنٹ کی طرف سے بنائی گئی امن کمیٹی نے فوج کے ساتھ مل کر باجوڑ ایجنسی میں جہادی علاقہ کے لوگوں کے ساتھ بہت زیادتیاں شروع کیں جس پر ملزم کا خاندان اپنا علاقہ چھوڑ کر راولپنڈی آگئے اور کھنہ پل ٹرافی اڈا کے قریب کباڑ خانہ میں رہائش رکھ لی ٹی ٹی پی کے کمانڈر ملا عقابی جو کہ افغانستان میں پاکستانی بارڈر کے قریب روپوش ہیں اور وہیں باجوڑ و دیگر علاقہ کے لوگوںکو ٹریننگ کرواتا ہے جس نے راولپنڈی اسلام آباد میں اپنی زیر نگرانی ایک گروپ تشکیل دیا جن میں گل ولی ولد شاہ ولی سکنہ چنار چہارمنگ باجوڑ ایجنسی ( کمانڈر راولپنڈی ، اسلام آباد ) ، اقبال عرف ممتاز خان ولد گلشن خان سکنہ چہار منگ باجوڑ ایجنسی ( ذمہ دار راولپنڈی ، اسلام آباد ) جبکہ ارکان میں قاری الیاس عرف شربتو ولد غازی محمد عرف حافظ سکنہ لوئی سم باجو ڑ ایجنسی ، اعجاز الحق عرف اعجاز ولد خوشحال خان عرف بابا سکنہ باجوڑ ایجنسی ، حیدر خان عرف خالد حیدر ولد باچہ زادہ عرف گل زادہ سکنہ مہمند ایجنسی ، نعمان ولد عالم زرسکنہ ناغہ گائی بارہ کمانگر باجوڑ ایجنسی ، سیف اللہ ولد مسلم سکنہ باجوڑ ایجنسی ، باچہ خان سنہ ماموند ضلع باجوڑ ایجنسی ، ہارون سکنہ ماموند باجوڑ ایجنسی ، عبدالحق ولد طلاء محمد سکنہ چہارمنگ تحصیل لواگئی ضلع باجوڑ ایجنسی ، شمس الحق ولد امیر اسلام سکنہ باجوڑ ایجنسی ، رحمت اللہ سکنہ باجوڑ ایجنسی ، رئوف سکنہ باجوڑ ایجنسی ، عزیز اللہ باجوڑ ایجنسی ، عبدالواحد ولد شوکت حسین سکنہ انعام خورچناگئی باجوڑ ایجنسی حال ٹرافی اڈا کباڑ خانہ کھنہ پل راولپنڈی شامل ہیں ۔
تازہ ترین