• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مئیر بہاولپور سے برٹش ہائی کمیشن کے وفد کی ملاقات، مختلف امورپربات چیت

بہاولپور(سٹی رپورٹر)دنیا پاکستان پر دہشت گردی مسلط کرنے والے عناصر کی سازشوں کو سمجھے، ہم انگلینڈ سمیت تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ پر امن تعلقات چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مئیر عقیل نجم ہاشمی نے برٹش ہائی کمیشن اسلام آباد کے ایک وفدجن میں پولیٹکل ریسرچ آفیسرفرحان شاہ،سیکنڈ سیکریٹری پولیٹکل مارٹن روبنسن اور اینی ڈولنلی سے میئرآفس میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔میئرعقیل نجم ہاشمی نے وفد کوبتایا جنوبی پنجاب بالخصوص بہاولپور کے بارے میں دہشت گرد خطہ کے حوالہ سے پروپیگنڈہ کیاجاتاہےجوسراسرجھوٹ پرمبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ملکی پالیسی کے مطابق انگلینڈ سمیت تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔برٹش ہائی کمیشن کے پولیٹکل ریسرچ آفیسرفرحان شاہ،سیکنڈ سیکرٹری پولیٹکل مارٹن روبنسن اور اینی ڈولنلی نے کہا امن و امان،عوامی فلاحی منصوبوں اور باہمی تعلقات کے حوالہ سے ساتھ چلنا چاہتے ہیں۔اس موقع پرچیف آفیسرہاشم رضا،ایم او سروسزآصف قریشی ، پی ایس حافظ اختراور دیگر افسران بھی موجود تھے۔  
تازہ ترین