بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع بھر میں اشیائے خوردو نوش کی مقررہ نرخ پر فروخت کو سوفیصد یقینی بنایا جائے ، یہ بات ڈپٹی کمشنر رانا محمد سلیم افضل نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر انجمن تاجران کے نمائندگان اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مقررہ نرخ سے زائدپر اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔اجلاس میں کھانے پینے کی اشیا کے نرخوں کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر باسمتی چاول کرنل 98 روپے فی کلوگرام، چاول اری 41 روپے،دال چنا105 روپے فی کلو، دال مسور105 روپے فی کلو،دال مونگ95 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی، اسی طرح سفید چنا (باریک)135 روپے فی کلو،بیسن110 روپے فی کلو،چینی58 روپے فی کلو،سرخ مرچ پسی ہوئی190 روپے فی کلو،میدہ اور سوجی42 روپے فی کلو، گوشت چھوٹا (بکرا) 580 روپے فی کلو، گوشت بڑا280 روپے فی کلو، دودھ(کھلا) 65 روپے فی لٹر، دہی70 روپے، تندروی روٹی(100 گرام وزن)5 روپے، اور نان(100 گرام وزن) 6روپے فی ریگولر20 روپے فی بوتل نرخ مقرر کئے گئے۔