گجرات(نمائندہ جنگ)پنجاب پبلک سروس کمیشن کےایک وفدنےجامعہ گجرات کا دورہ کیا ،وفدمیں ڈائریکٹر ریکروٹمنٹ ضیاء احمدارشداور ڈائریکٹرلیگل محمدفاروق راجہ شامل تھے۔وفدنے جامعہ گجرات میں آمد پر وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرضیاء القیوم کےساتھ ملاقات کی۔ڈاکٹرضیاء القیوم نےوفدسے ملاقات کرتےہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کا نظام کسی بھی ملک کی قومی ترقی کا آئینہ دارہوتا ہے اورمستقبل کےلائحہ عمل کو مرتب کرنے میں راہنمائی فراہم کرتا ہے۔بعد ازاں وفد کے اراکین نے دارالترجمہ کا دورہ کیا جہاں پر ڈاکٹر غلام علی نےانہیں دارالترجمہ میں جاری علمی سرگرمیوں کےمتعلق تفصیلی بریفنگ دی۔