• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے ،دفترخارجہ

The Enemy Is Using Afghan Soil Against Pakistan Fo
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک کے لیے مشترکہ دشمن ہے۔پاکستان اور افغانستان کو مل کر کوششیں کرنا ہوںگی۔ دشمن افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریہ کا ہفتہ وار بریفنگ میں کہنا تھا کہ دشمن افغانستان کی صورتحال کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں امن مخالف سرگرمیاں کر رہا ہے۔

وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو پورے عزم کے ساتھ لڑنے کا اعلان کیا ہے،افغان سفیر نے بھی مشیر خارجہ سے ملاقات میں ملکر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی زبان زد عام ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی میں بھاری جانی قربانیاں دی ہیں ۔ حالیہ دہشت گردی کے متعلقہ ادارے تفتیش کر رہے ہیں۔

او سی اجلاس کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام ای سی او ارکان نے اعلیٰ ترین سطح پر سربراہ اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
تازہ ترین