• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکیورٹی خدشات،ملتان میں مزارات زائرین کیلئے بند

ملتان،لیہ،بہاولپور(سٹاف رپورٹر،نمائندگان) لاہور دھماکوں کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس تعینات کرکے ملتان کےمعروف مزارات کو عام عوام کےلئے عارضی طورپربندکردیاگیاہے،اس حوالے سے گزشتہ روز شاہ رکن عالمؒ ،بہاءالدین زکریا ؒاور شاہ شمس ؒ کے مزارات کے داخلی راستوں کو بند کرکےپولیس تعینات کردی گئی ہے اور عوام سے اس حوالے سے سکیورٹی وجوہات کی بنا پرمعذرت خواہی کی جارہی ہے۔دریں اثنا درگاہوں میں داخل ہونے کے لئے شناختی کارڈ لازمی قرار دے دیا گیا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری ۔ تفصیل کے مطابق حضرت لعل شہباز قلندر کی دربار سمیت دیگر درگاہو ںپر ہونے والے خود کش حملوں کے باعث وزارت داخلہ نے درگاہوں میں داخلہ کے لئے قومی شناختی کارڈ لازمی قرار دے دیا ہے ۔ بغیر شناختی کارڈ کسی بھی شخص کو درگاہوں کے احاطے میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔  علاوہ ازیں چنن پیر کےسالانہ عرس کیلئےمحکمہ اوقاف  بہاولپور نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کردی۔
تازہ ترین