گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد عامر جان اور ایم پی اے قیصر اقبال سندھو نے دیہی مرکز صحت واہنڈو میں ایمبولینس سروس کا افتتاح کیا اور اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوجرانولہ محمد عامر جان نے کہا کہ حکومت پنجاب دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے اور وہاں کے شہریوں کو بہترین طبی سہولیات ان کے قریب ترین علاقوں میں مہیا کرنے کیلئے بھر پور اقدامات بروئے کار لا رہی ہیں۔ایمبولینس کی فراہمی کا مقصد ایسے مریضوں کو بروقت طبی امداد کیلئےبڑے ہسپتال میں منتقل کرنا ہے جہاں مزید بہتر علاج کی فراہمی سے قیمتی انسانی جان کا تحفظ ممکن ہو سکے۔ افتتاح پر ڈی ایم او امان اللہ،اے سی کامونکی رابیعہ ریاست،سی ای او ایجوکیشن خالد گورائیہ،ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر صاحبزادہ فرید اور دیگر افسران اور مقامی بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے۔