گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) پنجاب بھر میں لائیو سٹاک کے ویٹرنری آفیسرز، ویٹرنری اسسٹنٹس اور اے آئی ٹیکنیشنز کو موٹر سائیکلز فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ ا ن کے کام میں بہتری لائی جاسکے۔ اسی سلسلے میں محکمہ لائیو سٹاک ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں سٹاف میں موٹر سائیکلز تقسیم کرنے کی خصوصی تقریب ہوئی ۔جس کے مہمانان گرامی چیئرمین ضلع کونسل چوہدری مظہر قیوم ناہرا ، ممبر صوبائی اسمبلی پیر غلام فریداورچیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ آصف ظفر چیمہ تھے اس موقع پر اظہار خیا ل کرتے ہوئے ڈائریکٹر لائیو سٹاک گوجرانوالہ ڈویژن ڈاکٹر غلام محمد گلِ نے کہا کہ آج کی یہ تقریب سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب کی خصوصی ہدایات پر منعقد کی جارہی ہے۔اس موقع پر مہمان گرامی چیئرمین ضلع کونسل چوہدری مظہر قیوم ناہرا نے کہاکہ موٹر سائیکلوں کی فراہمی سے کسانوں کو انکی دہلیز پر ویٹرنری سروسز کی فراہمی ممکن ہوگی ۔