گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سکیو رٹی رسک شہر بھر میں ہفتے کے دنوں کے ناموں سے مختلف جگہوں پر لگنے والے غیر قانونی اور خود ساختہ سستے بازاروں کو بندکروانے کے سخت احکامات،اس سلسلہ میں میئر کارپوریشن شیخ ثروت اکرام کے حکم پر لینڈ منیجر عارف محمود بٹ نے آپریشن کا آغاز کر تے ہوئے عباس پورہ ٹیپو سلطان روڈ چوک گرجاکھ میں غیر قانونی سستے بازار کو ختم کروادیا،جبکہ بازار میں رکھے سامان چارپائیاں،پھٹے، بانس،سمیت دیگر سامان کے کئی ٹرک قبضہ میں لیکرضروری کارروائی شروع کر دیا ،آپریشن میں عرفان بٹ،زبیر بٹ،سمیر دیگر ٹاؤن عملہ اور پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔