• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور،غیر معیاری اشیا،ناقص صفائی پر ایک ہوٹل سیل ، 2کو جرمانے

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ ہیلتھ نے فوڈ ایکٹ کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے غیر معیاری خوراک کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر ایک ہوٹل کو سیل کر دیا جبکہ مجموعی طور پر مختلف ہوٹلوں کو پچاس ہزار روپے جرمانہ۔تفصیل کے مطابق بہاولپور کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ فوڈ کمیٹی کی ڈائریکٹر نوشین ملک نے محکمہ ہیلتھ کی ٹیم کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں کاروائی کرتے ہوئے سیٹ لائٹ ٹاؤن میں واقع ہوٹل کو ناقص خوراک اور صفائی کے غیر معیاری انتظامات پر سیل کردیا اس کے علاوہ سیٹ لائٹ ٹاؤن ہی میں ریسٹورانٹ کو 20ہزار جبکہ صدر پلی کے علاقہ میں  ہوٹل کو 30ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، اس موقع پر نوشین ملک کاکہنا تھا کہ شہریوں کو بہتر خوراک کی فراہمی اور صاف ستھرے ماحول کو یقینی بناناضلعی حکومت کا اولین فریضہ ہے۔ 
تازہ ترین