بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تین روزہ پھولوں کی نمائش 10مارچ کو ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں منعقد ہو گی جس میں سرکاری و نجی ادارے پھولوں کےسٹالز سجائیں گے۔اس حوالہ سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر بہاول پور رانا محمد سلیم افضل کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔جلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل آفتاب پیرزادہ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی راؤ تسلیم اختر، ڈائریکٹر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی رانا محمد قذافی، ڈاکٹر رانا محمد طارق، ڈاکٹر مصدق، ڈاکٹر منیر اظہر، عابد حسن رضوی، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے محمد عابد، سید ذیشان عارف، پرنسپل ایس ای کالج پروفیسر ڈاکٹر ولی محمد،رینجرز، پولیس اور دیگر اداروں کے افسران ونمائندگان موجود تھے