ملتان(سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سالانہ انتخابات آج ہوں گے جس کے لئے 5 نشستوں پر12امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا جبکہ 6023 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ ممبر ان ایگزیکٹو کی 7 نشستوں پر امیدوارپہلے ہی بلامقا بلہ منتخب ہو چکے ہیں نیز انتخا بات کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئےگئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق انتخابات کے لئے پولنگ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد ہوگی سیکورٹی کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی اورہائیکورٹ و ہائیکورٹ بار کی جانب ٹریفک کو بھی بند رکھا جائے گا اور ٹریفک کو متبادل ر استوں سے گذارا جائےگا جبکہ پارکنگ ریلوے کلب میں کی جائے گی اورداخلی راستہ صرف پرانا بہاولپور روڈ سے شیخ نذیراحمد چوک کی جانب سے ہوگا ۔ دریں اثناء الیکشن بور ڈکی جانب سے گزشتہ روز ہائیکورٹ میں پولنگ ایریا قائم کر دیا گیا ہے جس میں20 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جبکہ سیکورٹی کے پیش نظر ہائیکورٹ بارکے احاطہ میں امیدواروں کو اپنے انتخابی مہم قائم کرنے کے لئے جگہ الاٹ کردی گئی ہے اور امیدواروں نے گزشتہ رات سے اپنے کیمپ قائم کرنے شروع کر دئیے گئے ہیں۔اس طرح وکلاءکوجلوس کی صورت میں یا اکھٹے ہوکر آنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ پولنگ ایریا میں صرف ہائیکورٹ بار کا ووٹر داخل ہوسکےگااوروکلاء کویونیفارم میں ملبوس ہوکر آنے کی ہدایت کی گئی ہےا ور کسی سپورٹرکو اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی اس طرح اسلحہ یا آتش بازی کا سامان برآمد ہونےپراس امیدوار کے خلاف قانونی کاروائی کابھی اعلان کیاگیاہے ۔اس طرح امیدواروں کوڈھول بجانے اور نعرے بازی سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔نیزتمام امیدوار اور ووٹرزکو سیکورٹی اداروں سے تلاشی دینے میں تعاون کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات کے لئے 5 نشستوں پر 12 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جس میں صدارت کے عہدے محمد شیر زمان قریشی اورسید جعفرطیاربخاری ،نائب صدر کے لئےطاہر علی قریشی اورفیروزہ فیض، جنرل سیکرٹری کے لئے عبدالسلام علوی،چوہدری محمداشرف سندھو،شیخ محمدتنویراور صاحبزادہ محمدندیم فرید،فنانس سیکرٹری کے لئے مہرارشاداحمدارائیں اورمیاں محموداحمدانصاری ، لائبریری سیکرٹری کےلئے عاصمہ جبیں خاں اورشہلاشاہین ناصر کے درمیان مقابلہ ہو گا جبکہ ممبران مجلس عاملہ کی 7 نشستوں کے لئے امیدوارپہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں علاوہ ازیں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات کے سلسلہ میں پولنگسٹاف کااجلاس گزشتہ روزچیئرمین الیکشن بورڈ محمد حسین بابر کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں ملک نصیر تھیم، ملک پرویز راں اور ہائیکورٹ ملتان بنچ اور بار کےسٹاف نے شرکت کی اس موقع پر الیکشن کو شفاف اور پر امن رکھنے اور ووٹ کاسٹنگ کے طریقہ پر پولنگ اسٹاف کو قواعد و ضوابط پرمکمل بریفنگ دی گئی ۔