• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کچہری ملتان کی سکیورٹی سخت،مزید6مورچے تعمیر

ملتان (سٹاف رپورٹر)  محکمہ شہری دفاع نے ضلع کچہری کی حفاظت کےلئےسکیورٹی کومزید سخت کردیا تفصیل کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زاہد اکرام کےاحکامات پر سول ڈیفنس ملتان نے 6مزید مورچے تعمیر کردیئےہیں،دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر محکمہ شہری دفاع نے ڈپٹی کمشنر  آفس ملتان کے سامنے 3مورچے اور ڈپٹی کمشنرکے دفتر کے سامنے بھی 3 مورچے تعمیر کرکے پولیس نفری تعینات کردی ہے  محکمہ شہری دفاع نے کچہری میں سکیورٹی  چیکنگ کی غرض سے 4 نئے واک تھروگیٹس بھی لگانے کے ساتھ باونڈری وال پر خاردار تاریں لگادی ہیں ، کچہری میں ہر آنے والے شخص کی اندرداخلے  کے وقت پر بھرپور چیکنگ کی جارہی ہے تاکہ کوئی بھی شخص دھماکہ خیز مواد کے ساتھ اندر داخل  نہ ہوسکے،اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی سخت کرنےکے اقدامات لینے کا فیصلہ کچہری میں روزانہ ہزاروں کی تعداد میں آنے والے سائلین کی  حفاظت کو بھی یقینی بناناہے۔
تازہ ترین