گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)خرچہ مانگنے پر شوہر اور ساس نے ملکر 2بچوں کی ماں کے بال مونڈ کر سر سے گنجا کر دیا ،ابدال کی 2بچوں کی ماں عاصمہ بی بی نے شوہر عثمان سے گھر کیلئے خرچہ مانگا جس پر عثمان نے اپنی والدہ سے ملکر اس کا سر مونڈ ڈالا اور تشدد کر کے دونوں بچوں کو چھین کر گھر سے نکال دیا عاصمہ بی بی کی دو سال قبل عثمان سے شادی ہوئی تھی جس سے اس کے ہاں دو بیٹے پیدا ہوئے لیکن عثمان کوئی کام کاج نہ کرتا ہے اور خرچہ مانگنے پر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔