اسلام آباد(خبرایجنسیاں ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آپریشن ضر ب عضب میں پاکستان آ رمی کے ساتھ پاکستان ایئر فورس کے کر دار کی تعریف کر تے ہوئے کہا ہے کہ قوم دہشت گردی کی عفریت سے چھٹکارا حا صل کر نے کے لئے پر عزم ہے اور دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج کی کو ششوں کی مکمل حمایت اور سپورٹ کر رہی ہے ، مسلح افواج کی ترقیاتی ضروریات ترجیحی بنیادوں پر پوری کی جائیں گی۔ جمعے کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار،چیئرمین جوائنٹ چیفس آ ف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور چیف آ ف ایئر سٹاف ایئرمارشل سہیل امان کی جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کورٹرز چکلالہ میں ملاقات ہوئی۔ اجلاس میں پاکستان ایئر فورس کی جاری ترقیاتی منصوبو ں کا جا ئزہ لیا گیا اور مستقبل کی مالی ضروریات اور ترقیاقی منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔