• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن ’ردالفساد‘، پنجاب میں 200سرچ آپریشن،4 دہشتگرد ہلاک

Operation Raddul Fasad 4 Terrorists Killed
ملک میں آپریشن ’ردالفساد‘ جاری ہے،آئی ایس پی آر کی جانب سے آپریشن کی جاری کی گئی تازہ ترین اپ ڈیٹس کے مطابق پنجاب میں رینجرز نے 200 سے زائد سرچ آپریشن کیے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ جماعت الاحرار کے سہولت کاروں اور افغانوں سمیت 600 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کروڑ، لیہ اور پنڈی سمیت مختلف علاقوں میں یہ سرچ آپریشن کیے گئے جس کے دوران مشتبہ مکانات، مدارس اور دکانوں کی تلاشی لی گئی،کارروائیوں کے دوران جہادی میٹیریل اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔
تازہ ترین