کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلوچ برادرز نے ڈی ایف اے سائوتھ جنرل فٹ بال لیگ میں صادر بر لین کو 2-0 سے ہرا دیا۔ لیاری برادرز اور لیاری اسٹار کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ شہید اکبر ناگوری ڈی ایف اے سائوتھ جنرل فٹبال لیگ گبول پارک میں بلوچ برادرز نے صادر بر یونین کو 2-0 سے ہرا کر تین قیمتی پوائنٹ حاصل کئے۔ بلوچ برادرز کی طرف سے دونوں گول حماد نے 2 اور 59 ویں منٹ میں اسکور کر کے اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی۔ دوسرے میچ میں لیاری انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں لیاری اسٹار اور لیاری برادرز کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔