چارسدہ......جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر مشتعل طلباءنے ان کے قافلے کو روکنے کی کوشش کی۔
مولانا فضل الرحمان چارسدہ پہنچے جہاں انہوں نے گزشتہ روز دہشت گرد حملے کا نشانہ بننے والی باچا خان یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے مرکزی گیٹ پر موجود طلباء نے مشتعل ہوکر رکاوٹیں کھڑی کرکے روکنے کی کوشش کی ۔
بعض طلباء گاڑی کےسامنے لیٹ گئے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے طلباء کو گاڑی کے سامنے سے ہٹا دیا۔ اس دوران پولیس اور طلباء میں ہاتھا پائی اور ہنگامہ آرائی بھی ہوئی ۔