راولپنڈی(نمائندہ جنگ) ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن راولپنڈی کے انتخابات میں ظفر محمود مغل 965 ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہوگئے ،ان کے مدمقابل امیدواروں ملک غلام مصطفٰی کندوال نے 571، مس سرکار عباس نے 471اور میر غفران خورشید امتیازی آٹھ ووٹ حاصل کرسکے، جنرل سیکرٹری سیٹ پر بیرسٹر شاہنواز نون 1228 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ ان کے مدمقابل غضنفر عباس ایڈووکیٹ نے 763ووٹ حاصل کئے،اسی طرح سینئر نائب صدر کی نشست پر ملک سجاد حسین 1513ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے اورمدمقابل عبدالرحمن شاہد نے 340ووٹ حاصل کئے،بلال مغل ایڈووکیٹ 1056و وٹ حاصل کر کے جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے،مدمقابل چوہدری اعجاز گجر نے 654 اور شمیم چوہدری نے 251ووٹ حاصل کئے، نائب صدر، ایڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری وویمن اور مجلس عاملہ کے پانچ ارکان پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں،انتخابات میں کل 2980رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 2058 وکلا نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا،سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے تھے۔