• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں مزید 3 فارنسک لیبس کے قیام کیلئے سکھر، نوابشاہ اور میرپور خاص میں اراضی حاصل کرلی گئی

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) سندھ میں انسداد دہشت گردی منصوبہ اور مقدمات کی تیزترین سماعت کے لئے مزید تین ڈویژنل فارنسک لیبس کے قیام کے منصوبے پر ابتدائی کام مکمل اور تین بڑے شہروں میں اراضی حاصل کرلی گئی ہے۔ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر سندھ منیر شیخ نے جنگ کو بتایا کہ کراچی، لاڑکانہ اور حیدرآباد میں پہلے سے ہی تین فارنسک لیب کام کر رہی ہیں، صوبے کے دیگر دور دراز علاقوں کی پولیس مختلف وارداتوں اور مقدمات کے سلسلے میں کراچی لاڑکانہ یا حیدرآباد کی لیبس سے استفادہ کرتی تھی۔ آمدورفت کی وجہ سے کیسز میں تاخیر ہوتی تھی، جس پر حکومت سندھ نے مزید تین ڈویژن میں فارنسک لیبس کے قیام کی منظوری دی اور اس کا نوٹیفکیشن دو ہفتے قبل جاری کیا گیا۔ جس کے بعد سکھر، بے نظیر آباد (نوابشاہ) اور میرپور خاص میں فارنسک لیبس کے قیام کیلئے جگہ حاصل کرلی گئی ہے۔
تازہ ترین