• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کے تمام راستے کرپشن سے ہو کر ہی گزرتے ہیں، سراج الحق

حیدرآباد (بیورو رپورٹ)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ دشمن باہر سے آرہا ہے یا اندر کا ہے حکومتوں کو اپنی کمزوریوں کو بھی دور کرنا ہونگی کیا اسپتالوں میں سہولتیں نہ دینا بھی دشمن کا کام ہے ؟سہون میں لوگ تڑپ تڑپ کر جانیں دیتے رہے ایمبولینس اور فرسٹ ایڈ نہیں ملی ، دہشت گردی کے تمام راستے کرپشن کے نظام سے ہو کرہی گزرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسد اللہ بھٹو ایڈووکیٹ‘ صوبائی امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی‘ضلعی امیر حافظ طاہر مجید‘ عبدالوحیدقریشی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔سراج الحق نے کہاکہ میں سیہون حضرت لعل شہباز قلندرؒ کی درگاہ سے ہو کر آیا ہوں دہشت گردی کا یہ واقعہ جتنا قابل مذمت ہے اتنا ہی سیکورٹی کا ناقص انتظام اور صحت کی سہولیات کا فقدان بھی قابل مذمت ہے دشمن باہر سے آرہا ہے یا اندر کا ہے حکومتوں کو اپنی کمزوریوں کو بھی دور کرنا ہو گا کیا اسپتالوں میں سہولیات نہ دینا بھی دشمن کا کام ہے لوگ تڑپ تڑپ کر جان دیتے رہے لیکن انہیں ایمبولینس اور فرسٹ ایڈ نہیں ملی۔
تازہ ترین