گجرات (نمائندہ جنگ) گجرات میں عدالت نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو سزائے موت اور 3 لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا، ایڈیشنل سیشن جج گجرات عرفان بسرا نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم شہزاد سکنہ لاٹی پنڈی کو سزائے موت اور 3 لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا، عدم ادائیگی جرمانہ پر مجرم کو مزید ایک سال قید بھگتنا ہو گی۔