• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوجی عدالتوں کی بحالی کیلئے قومی اتفاق رائے ضروری ہے :سراج الحق

ملتان (سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی کی صوبائی قیادت کے ہمراہ درگاہ حضرت لعل شہباز قلندر سیہون شریف کا دورہ کیا ،اس موقع پر دربار کے سجادہ نشین سید ولی محمد شاہ کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتےہوئے سراج الحق نے کہا کہ سیہون شریف کے سانحہ پر پوری قوم افسردہ ہے ،یہ ایک بزرگ ولی کی درگاہ پر نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ پر حملہ ہے ،حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی ہے ،دو ہفتوں میں سیہون شریف اور لاہور سمیت چاروں صوبوں میں دھماکے حکومتی ناکامی کی علامت ہے ، سینیٹر سراج الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کسی اور واقعہ کے انتظار کے بجائے اس طرح کے عوامی مراکز کو فول پروف سکیورٹی دینے اور اولیاءاللہ کے مزارات ،مساجد و مدارس کی حفاظت کے لئے موثر اقدامات کرے ، سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ فوجی عدالتوں کی بحالی اور قیام کیلئے قومی اتفاق رائے ضروری ہے ،ردالفساد کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہا کہ قوم امن اور اپنی حفاظت چاہتی ہے حکومت اسے ضرب عضب ،قومی ایکشن پلان یا ردالفساد کا نام دے اصل مقصد عوام کو امن و امان اور جان و مال کی حفاظت فراہم کرنا ہے،پاناما لیکس مقدمہ کے حوالے سے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ عدالت کرپشن کے خلاف فیصلہ دے گی،اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسدللہ بھٹو ایڈووکیٹ ،امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الھدیٰ صدیقی ،صوبائی سیکرٹری جنرل ممتاز سہتواور مقامی راہنماءبھی موجود تھے ،قبل ازیں نوری آباد گوٹھ نواب خان میں سانحہ سیہون میں پالاری برادری کے 12شہداءکے گھروں میں جاکر ان کے لواحقین اور پالاری برادری کے وڈیرہ اسلم پالاری سے تعزیت کی ۔
تازہ ترین