• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان پریس کلب کے انتخابات ،امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری ہو گی

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان پریس کلب کے سالانہ انتخابات سال 2017-18میں کاغذات نامزدگی کی واپسی اور امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کی جائیگی، ایک سے زائد عہدوں پر کاغذات نامزدگی جمع کروانے والےامیدواروں کو کسی ایک عہدے پر اپنے کاغذات رکھنے ہوں گے،بصورت دیگر ایک سے زائد عہدوں پر کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے جائیں گے،الیکشن کمیٹی ملتان پریس کلب کا اجلاس چیئرمین ظفر آہیر کی صدارت میں گزشتہ روز منعقد ہوا ،جس میں ممبر الیکشن کمیٹی اقبال شیخ اور شیخ عابد بشیر نے شرکت کی ،اجلاس میں سکیورٹی کی صورتحال اور الیکشن انتظامات کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔
تازہ ترین