• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ کی کنسٹریکشن کمپنی بلیک لسٹ قرا ر

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)محکمہ سی این ڈبلیو پنجاب نے محمود خان گورنمنٹ پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ نارروال کی تعمیر کا کام الاٹ کروانے والی شیخوپورہ کی کنسٹریکشن کمپنی کو بلیک لسٹ قرار دیدیا ہے اور اس ضمن میں سیکرٹری محکمہ سی این ڈبلیو محمد مشتا ق احمد نے تحریری احکامات جاری کرکے اس بارے میں تمام سرکاری محکموں کو آگاہ کردیا ہے حکومت پنجاب نے اس انسٹی ٹیوٹ کے قیام کیلئے 179.355 ملین روپے کا منصوبہ بنایا تھا مگر مذکورہ فرم نے اس کام کا ٹھیکہ لینے کے بعد انتہائی سست روی اورناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر چیف انجینئر پنجاب بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ نارتھ زون نے اس فرم کو بلیک لسٹ قرار دیدیا فرم کی انتظامیہ ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے ۔
تازہ ترین