شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)ضلع پولیس نے ڈکیتی ،راہزنی ،چوری اور دیگر وارداتوں میں کروڑوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہونیوالے شہریوں میں مسروقہ سامان ،نقدی ،کاریں ،موٹرسائیکلیں تقسیم کرنیکی تقریب منعقد کی جس میں مجموعی طور پر 20 افراد متاثرین میں 13کروڑ 53لاکھ 19 ہزارروپے مالیت کا سامان تقسیم کیا گیا جس میں چار کاریں ،دودرجن موٹرسائیکلیں،دو رکشے ، 8کروڑ مالیت کا چمڑا، 4 کروڑ مالیت کا کنٹینر ودیگر سامان شامل ہے ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز خان ورک نے اپنے دفتر کے باہر متعلقہ افراد میں گاڑیوں کی چابیاں اور سامان ان کے حوالے کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز خان ورک نے کہاکہ ضلع پولیس عوام کے جان ومال ،عزت وآبروکے تحفظ کیلئے تمام وسائل اور اختیارات کو بروئے کار لارہی ہے۔