گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)اینٹی نارکوٹیکس فورس کے آفیسر محمد برہان نے کہا ہے کہ ہماری فورس منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سرگرم ہے ،یہ بات انھوں نے انسداد منشیات کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی،پبلک یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر شاھد محمود نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے نقصانات کے بارے میں طلباء اور طالبات کو آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔