• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی سےمرکزی ڈپٹی سیکرٹری وحدت المسلمین کی ملاقات،آل پارٹیزکانفرنس میں شرکت کی دعوت

لاہور( خبرنگارخصوصی ) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان ناصرعباس شیرازی نے سابق وزیر اعلی پنجاب اور مرکزی رہنما مسلم لیگ ق چوہدری پرویز الہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ملاقات میں سید ناصر شیرازی نے چوہدری پرویز الہی کو 28 فروری کو اسلام آباد میں ہونے والی مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی،چوہدری پرویز الہی نے  دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ایک مثبت اقدام انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کی فعالیت اور کارکردگی کی تعریف کی۔
تازہ ترین