امیر جماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں وزیر اعظم کے نااہل ہونے پرضروری نہیں کہ انتخابات بھی وقت سے پہلے ہو جائیں ،جس نے جرم کیا اسے سزا ضرور ملنی چاہیے۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ جس سیاست میں کوئی ایک خاندان مسلط ہو جائے وہ سیاست حرام ہے، ایسی پارٹی کی ضرورت ہے جس کی قیادت کرپٹ نہ ہو ۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی ساکھ کھو چکی ،جماعت اسلامی نےپانامہ کیس پر کمیشن کا مطالبہ کیا تھا،مگر حکومت نے مخالفت کی ، نیشنل ایکشن پلان کا مینڈیٹ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دیا گیامگر حکمران خود قلعہ بند ہو گئے اور عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ پولیس ناکوں پر عوام سے نارواسلوک قابل مذمت ہے،حکومت پختونوں کے ساتھ زیادتیوں کا بھی نوٹس لے ۔