• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف اور اماراتی ولی عہد کی ملاقات، دفاعی و فوجی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

 ابو ظہبی(ایجنسیاں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا ہے جہاں انکی اماراتی ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات ہوئی اور دفاعی و فوجی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اتوار کو متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاع اور فوجی شعبوں میں تعاون اور روابط بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جو دونوں ملکوں کے باہمی مفاد میں ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی معاملات بھی زیر غور آئے۔ ابو ظہبی کے ولی عہد کی کورٹ کے نائب وزیر محمد مبارک ال مظہروئی اور مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل حمد محمد ثانی ال رومیسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 
تازہ ترین