شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)شیخوپورہ کے محلہ غریب آباد میں خاتون نائلہ بی بی نے گھریلو ناچاقی اور حالات سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھالیں جس کو محلہ داروں نے آناً فاناً سول ہسپتال پہنچا دیا جہاں اسکی جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔وہ محنت کش علی رضا کی بیوی بتائی گئی ہے