شیخوپورہ(نمائندہ جنگ )شہر کے وسطیٰ علاقہ غلہ منڈی کے اندرونی حصہ میں جدید طرز کا ماڈل بازار بنایا جارہا ہے جس کیلئے 31 سے زائد پرانی دکانوں کو مسمار کردیا گیا ہے جن کے الاٹیوں کو متبادل جگہ بھی قریبی علاقہ میں ہی دی جائیگی باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ منصوبہ میاں جاوید لطیف ایم این اے کی خصوصی کاوش سے شروع ہورہا ہے جس سے سینکڑوں بیروزگار نوجوانوں اور چھوٹے تاجروں کو روزگار کے مواقع میسر آئینگے۔