شیخوپورہ(نمائندہ جنگ)محکمہ صحت میں مبینہ بدعنوانیوں کے خلاف دی جانے والی درخواست پر 11ماہ گزرجانے کے باوجود کوئی کارروائی نہیں ہوسکی جس پر اس درخواست گزار مجاہد حسین نے ایک اور درخواست ضلع انتظامیہ اور چیف ایگزیکٹو ڈی ایچ اے کو دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے 11ماہ قبل بدعنوانیوں کے بارے میں درخواست دی تھی جو مجاہد حسین شاہ بنام محمد احمد آف سپرنٹنڈنٹ محکمہ صحت شیخوپورہ عنوان سے ڈی او سی کے دفتر میں زیر سماعت رہی۔