خیرپور(بیورو رپورٹ ) خیرپور کے قریب مسلح افراد کا گوٹھ جئندخاصخیلی پر حملہ، ملزمان نے ایک دیہاتی کے گھر میں لوٹ مار کی اور اس کی 7بکریاں لیکر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور کے قریب مسلح افراد نے گوٹھ جئند خاصخیلی پر دھاوا بول کر دیہاتی صحبت خاصخیلی کے گھر میں داخل ہو ئے۔ مسلح افراد نے دیہاتی کے گھر میں لوٹ مار کی اس کے گھر سے 7بکریاں لے کر چلے گئے۔ لوٹ مار کر کے جانے کے دوران مسلح افراد نے دیہاتی کو دھمکی دی کہ اگر اس نے تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی تو وہ دوبارہ اس کے گھر پر حملہ کریں گے اور اس کو بڑا نقصان دیں گے۔ مسلح افراد کے گوٹھ جئند خاصخیلی پر حملے کے واقعے پر گاؤں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ رینجرز فورس کی مدد سے علاقے میں آپریشن کر کے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کیا جائے۔