میرپورخاص(نامہ نگار) شہر میںمچھروں کی بہتات ہو گئی ہے جس کےباعث شام کے وقت عوام کا گھروں سے نکلنا ،دکانوںپر بیٹھنااورکھلے مقامات پررہنا مشکل ہوجاتا ہے، شہر کے اطراف اور غریبوں کے رہائشی علاقوں کے مکین مچھروں سے محفوظ رہنےکے لئے دیسی طریقہ اختیار کر تے ہوئے کچرے اور جھاڑیوں میں آگ لگا کردھواں کرتے ہیں جس سے فضائی آلودگی میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔شہر میں شدیدگندگی وغلاظت،جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کےڈھیر اور گندے پانی کے جوہڑ مچھروں اور دیگرحشرات الارض کی افزائش میں بنیادی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب محکمہ صحت اور بلدیہ نے ان مسائل سے چشم پوشی اختیار کی ہوئی ہے،شہریوں نے مچھروں کےخاتمے کے لئے فوری طورپر اسپرے اور صفائی ستھرائی کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔