نواز شریف موجودہ حکومت کیلئے رہنمائی کا مینار ہیں: ملک نور اعوان
مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف حکومتی عہدے سے دور ہونے کے باوجود آج بھی نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ موجودہ حکومت کے لیے بھی ایک رہنمائی کا مینار ہیں۔ اپنے ایک خصوصی بیان میں ملک نور اعوان نے کہا کہ میاں نواز شریف کی قومی خدمات آج بھی عوام اور اداروں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔