• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pakistan Stock Exchange
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مندی کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس 49 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر رجحان منفی نظر آیا اور 100 انڈیکس 250 سے زائد پوائنٹس کی کمی سے 48750 کی سطح تک گرگیا۔

انسائٹ سیکیورٹیز کے ذیشان افضل کے مطابق کمپنیوں کے مالیاتی نتائج کا سیزن ختم ہونے کے بعد سرمایہ کاروں کو خریداری کی کوئی وجہ نظر نہیں آرہی ہے جبکہ ایس ای سی پی کی بروکرز کےخلاف کاروائی سے بھی سرمایہ کار محتاط ہیں، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں کاروباری حجم کم ہے۔
تازہ ترین