کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمدخان نے ایسوسی ایشن کی مشاورت سے نظم و ضبط کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے۔ کمیٹی کو کھلاڑیوں اور کلبوں کے خلاف قوانین پر عملدرامد نہ کرنے پر سخت کارروائی کا اختیار ہوگا۔ کمیٹی کے سربراہ ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر انٹرنیشنل کھلاڑی عبدالناصر ہوں گے جبکہ اراکین میں آغا محمد رضا، محمد یعقوب، طارق حسین اور محمد یعقوب قادری شامل ہیں۔ دریں اثنا 2017 کے لئے کلبوں اور کھلاڑیوں کی رجسٹریشن بدھ یکم مارچ سے 10 مارچ تک ہوگی۔ کلبز اپنے رجسٹریشن فارم آرام باغ باسکٹ بال کورٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔