فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)محکمہ ٹرانسپورٹ جی ٹی ایس چوک سے ملحقہ تیمورٹریولز کی بندش کے لئے عدالت میں ثبوت پیش نہ کر سکا جس پر عدالت عالیہ نے تیموراڈا کو کھولنے کا حکم جاری کردیا۔16 فروری کو سیکرٹری آرٹی اے نے لائسنس کی تجدید نہ کروانے اور نقشہ کی منظوری نہ ہونے پر تیمورٹریولز کو بند اورلائسنس معطل کردیا تھا جسے ٹریولز انتظامیہ نے ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ۔ہائی کورٹ نے اڈے کو کھولنے کا حکم جاری کردیا جس کے بعد گزشتہ روز اڈا کو مسافروں کے لئے کھول دیا گیا۔