• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی، گرفتاری کے خوف سے 3نوجوان دریا میں کود گئے،1جاں بحق

صوابی(نمائندہ جنگ) موضع زروبی میں دریائے سندھ کے کنارے مرغے  کو لڑانے والوں پر پولیس چھاپے کے دوران گرفتاری کے خوف سے تین نوجوانوں نے دریائے سندھ میں چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان سر دار علی سکنہ ٹوپی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا  جب کہ دو نے  تیر کر خود کو بچا  لیا ۔بتایا  جاتا ہے کہ گذشتہ روز موضع زروبی میں دریائے سندھ کے کنارے علاقے کے لوگ مرغے  لڑانے میں مصروف تھے کہ اس دوران پولیس   پارٹی آگئی پولیس کو دیکھتے ہی گرفتاری کے خوف سے موجود افراد ادھر اُدھر بھاگ گئے   ۔تین نے دریائے سندھ کے کنارے کھڑے پانی میں چھلانگ لگا دی  جس  سے ایک نوجوان سردار علی ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جب کہ دو نے اپنے آپ کو بچا لیا متوفی سر دار علی پی پی پی کے سابق ضلعی صدر حاجی منفعت خان کے بھانجے تھے انہیں گذشتہ روز ٹوپی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
تازہ ترین