• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر:کول ایریا میں مائننگ اور پاور پلانٹ کی تعمیر جاری

Thar Continues To Build Power Plant Coal Mining Area
تھر کے صحرا میں پایا جانے والا کوئلہ ملک میں توانائی بحران کے حل کی بڑی امید بن گیا ہے۔2 سو ارب سے زائد کی لاگت سےکول ایریا کے بلاک 2 پر مائننگ اور پاور پلانٹس کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔

تھر کے21 ہزار مربع کلو میٹر رقبے میں سے 9300 اسکوائرکلو میٹر اراضی پہ زیر زمین کوئلے کے 175 ارب ٹن ذخائر ہیں جسے ماہرین دنیا کا چوتھا بڑا ذخیرہ قرار دیتے ہیں، سندھ حکومت اور نجی کمپنیوں کے اشتراک سے کول ایریا کے بلاک 2پرتقریباً 210 ارب روپوں کی لاگت سےکوئلے کی کھدائی اور بجلی تیار کرنے والے پاور پلانٹوں کی تعمیر کا کام30 فیصد سے زائد مکمل ہو چکا ہے۔

کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ صرف بلاک ٹو میں کوئلے کی مقدار2 ارب ٹن ہے،ابتدائی طور پر 660 میگا واٹ کے 2 پاور پلانٹ لگائے جا رہے ہیں جبکہ مزید 6کے معاہدے ہو چکے ہیں، دوسری جانب مقامی افراد تحفظات کا بھی اظہار کرتے ہیں ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے اب حکومت اور عوام کی نظریں ان منصوبوں کی جانب لگی ہیں تاہم ان زیرتکمیل منصبوبوں پر مقامی افراد کو کچھ خدشات بھی ہیں جن کو دور کرنا بھی ضروری ہے ۔
تازہ ترین