• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز نےکراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

Rangers Thwarted Planned Terrorist Attacks In Karachi
کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رینجرز نے ایم کیو ایم لندن کے دفتر میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا،رینجرز نے دعویٰ کیا ہے کہ پکڑا گیا اسلحہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونا تھا ۔

ترجمان رینجرز کے اعلامیہ کے مطابق رینجرز کو لیاقت آباد نمبر 4 میں واقع ایم کیو ایم یونٹ آفس 164 میں اسلحہ کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر فوری کارروائی کی گئی۔

برآمد کیے گئے اسلحہ میں 3 ٹرپل ٹو رائفل ، 3 ایس ایم جیز ، 1 جی تھری ، 8 پستول اور ایس ایم جیز کے 1800 راؤنڈز شامل ہیں۔ رینجرز کا دعویٰ ہے کہ یہ اسلحہ شہر میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال ہونا تھا۔

چھپایا گیا اسلحہ ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے شرپسند عناصر کا ہے۔
تازہ ترین