• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور کے پہلے چڑیا گھر کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر

Peshawar The Zoo Built In Unusual Delay
قدیم شہر پشاور میں کوئی چڑیا گھر نہیں ،شہر کے پہلے چڑیا گھر کی تعمیر غیر معمولی تاخیر کا شکارہے، ایک سال سے زائد کا عرصہ گزرگیا، لیکن پشاورکےپہلے چڑیا گھرکی تعمیر کاکام مکمل نہ ہوسکا۔ گزشتہ سال فروری میں افتتاح کے وقت وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے 8 ماہ میں چڑیا گھر کی تعمیر کا وعدہ کیاتھا۔

خیبرپختونخواہ میں بہت سے منصوبے ایسے ہوں گے،جن کا اعلان توہوالیکن وہ بنے نہیں، ان میں ایک ایسا بھی منصوبہ ہے، جس نے بڑوں کی بجائے بچوں کا دل توڑ دیاہے۔

فوکل پرسن پشاورمیگا پروجیکٹس ،ایم پی اے شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ 29 ایکڑ رقبےپر بننے والے چڑیا گھرکی چاردیواری مکمل ہوچکی ہے، تاہم پنجروں کی تنصیب اوربعض تعمیراتی کام ابھی باقی ہیں۔ ابتدائی طور پر5 کروڑ کے فنڈز دیئےگئے، جس کے بعد مزید حکومتی فنڈز نہ ملے۔

چڑیاگھر کےسپروائزر،محمد فتح کا بھی یہی کہنا ہے کہ فنڈز کامسئلہ ہے ،تیرا کروڑ لگاچکے ہیں 5 کروڑ ملاہے،بچوں کو خوش کرنے کےلئےاس زیرتعمیر چڑیاگھرمیں صرف چند پرندے لائے گئے، بچوں نے چڑیاگھرمکمل ہونے کاانتظار کرتے کرتےاسے کھیل کا میدان بنادیا۔
تازہ ترین