قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں پختونوں کے خلاف مہم چل رہی ہے، انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا ٹاک میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ ایک قوم کو ٹارگٹ بنانے کا مطلب ہے کہ حکومت کو بڑی تھریٹ نظرآ رہی ہے، اس اقدام سے دہشت گردی میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہو گا۔
انہوں نےکہا کہ جب پنجاب میں پنجابی طالبان کا ذکر ہوا توآپریشن نہیں کیا گیا، انہیں سر پرستی ملتی رہی،پختون بھی محب وطن ہیں ان کے خلاف پنجاب حکومت کا ایسا رویہ قابل مذمت ہے۔