گجرات (نمائندہ جنگ) عالمی تنظیم اہل سنت کے رہنما پیر محمد افضل قادری کے بیٹےعثمان افضل قادری کو رہا کر دیا گیا، 3 روز قبل حساس ادارے نے فورتھ شیڈول میں شامل مرکزی تنظیم اہل سنت کے امیر پیر محمد افضل قادری اور ان کے بیٹےعثمان افضل قادری کو گجرات میں ان کے مدرسہ میں چھاپہ مار کر گرفتار کر کے لاہور میں نظر بند کر دیا تھا۔ پیر افضل قادری تاحال نظر بند ہیں۔