ملتان (سٹاف رپورٹر)محکمہ آثار قدیمہ ملتان خستہ حالی کا شکار ہےجنوبی پنجاب کے 8 تاریخی مقامات کی تفصیلی رپورٹ ہیڈ آفس ارسال کر دی گئی ہے بحالی کے لئے آئندہ مالی سال میں فنڈز مختص کئے جائیں گے، محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق مقبرہ شاہ حسین سدوزئی ملتان، مقبرہ سخی سلطان علی اکبر ملتان، مقبرہ شیخ سادن شہید مظفر گڑھ، مقبرہ شیخ لدھو مظفر گڑھ، مقبرہ طاہر خان نہڑ سیت پور، مقبرہ فتح خان فتح پور میلسی، شاہی مسجد فتح پور میلسی اور ٹبہ دلو رائے جام پور شامل ہیں۔